الیکشن کمیشن ایک شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہواہے فرسودہ نظام سے نجات ضروری ہے ،سراج الحق

  • August 6, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 96 Views

کوئٹہ (پ ر) جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان میں اپنی تنظیم کی استحکام پر توجہ دیگی الیکشن کمیشن ایک شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہواہے فرسودہ نظام سے نجات ضروری ہے الیکشن کمیشن نے عوام کی حقیقی آوازدبادیا بلوچستان کی غربت کی ذمہ دار ظالم نظام ہے الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو مطمئن نہ سکتے کنٹرول ڈیموکریسی قوم قبول نہیں کریگی جماعت اسلامی نظریاتی جماعت ہے ذمہ داران مخلوق خداکی خدمت اور اصلاح معاشرہ کاکام جاری رکھے ۔2018ء انتخاب دھاندلی کی بدترین مثال ہے شفاف غیر جانبدار انتخاب کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے آئین ،جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی حفاظت کی جائے گی ۔ پاک چین اقتصادی راہداری بلوچستان کیلئے بڑامنصوبہ ہے صوبے کے عوام کو برابری کے بنیاد پر پہنچایا جائے الیکشن کمیشن بااختیاربنایا گیا لیکن اختیارات نادیدہ قوتوں نے استعمال کرلیے عوام شفاف غیر جانبدار انہ انتخاب سے محروم ہوگیے ۔8اگست اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈرزدھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے ۔مقتدرقوتیں بلوچستان کو اپنی خواہشات کی تجربہ گاہ نہ بنائے ۔ 11اور12اگست کو منصورہ لاہور میں مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوگا جس میں انتخابی جائزے سمیت مستقبل کا لائحہ عمل بنائیں گے۔ حالیہ انتخابات میں دینی قوتوں نے ملک بھر سے 55لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں۔نظام انتخاب کا اصلاح نہ ہوا تو لوگوں کا اعتماد پولنگ بکس پر ختم ہوگا۔ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام ہے ایک حقیقی جمہوریت کے ذریعے انقلاب آئیگا ۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے دوروزہ شوریٰ اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس کی صدارت صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے بھی خطاب کیااجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغرسمیت صوبہ بھر سے اراکین شوریٰ کیساتھ امرائے اضلاع اور برا در تنظیمات کے سربراہان نے بھی شرکت کی اجلاس میں حالیہ الیکشن کی رپورٹ کاجائزہ وتجزیہ پیش کرنے کیساتھ تنظیمی کاموں کا جائزہ ،ایم ایم اے کی دوبارہ بحالی ،الیکشن میں مسائل اور آئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی اور ارکان وکارکنان کی تربیت ومہارتوں میں اضافے کا بھی منصوبہ بنایاگیااجلاس میں منصوبہ عمل پر عمل درآمد کاجائزہ سمیت الیکشن میں کارکردگی وصوبائی ششماہی رپورٹ بھی پیش کی گئی اس کے علاوہ بلوچستان میں پانی کی قلت ، زراعت کی تباہی ، فش ریز، بے روزگاری ، امن امان ، تعلیم وصحت سمیت علاقائی وصوبائی مسائل پر مختلف قراردادیں بھی پیش کی گئی ۔ لیاقت بلوچ ،مولاناعبدالحق ہاشمی نے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے مسائل کاحل صاف شفاف الیکشن ، کرپشن کا خاتمہ اورصوبے کے وسائل صوبے میں خرچ کرنے میں ہے۔جماعت اسلامی سمیت دینی جماعتوں کے ارکان وکارکنان نے الیکشن میں بھر پورکام کیا اور پہلے سے زیادہ ووٹ لیے ایک دینی ونظریاتی کارکن کے لیے پیمانہ الیکشن میں کامیابی وناکامی نہیں بلکہ رب کی رضا ہے ہم اسلام کومحض چندعبادات کی بجائے نظام حیات طورپرپیش کرتے ہیں خلائی مخلوق کو کنٹرول ڈیموکریسی چاہیے۔ہم کرپشن کیخلاف اور اسلامی وخوشحال بلوچستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو بااختیار بنایا مگر الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا، بہتر انتظامات کرنے کے باوجود نتائج کے وقت آپریشن ’’ردوبدل‘‘ نے سب پر پانی پھیر دیا، پارلیمنٹ میں نمائندہ سیاسی جماعتیں انتخابات میں بدترین دھاندلی پر تحفظات رکھتی ہیں ہم اپنی تنظیم کو ضلع ومقام کی سطح پر منظم اور کارکنوں کو متحرک کریں گے جماعت اسلامی ایک نظریاتی ودعوتی جماعت ہے ۔ جماعت اسلامی دعوت ،خدمت وتربیت، اصلاح معاشرہ اور رابطہ عوام مہم جاری رکھے گی۔ آج انتخابات کو دھن ،دھونس اور دھاندلی کا کھیل بنادیا گیا ہے،جماعت اسلامی مخلوق خداکو اللہ کی طرف اللہ کی طرف بلانے اور خدمت کاکام جاری رکھے گی۔