چمن ، بھتیجے کی فائرنگ سے چچا بیٹے سمیت جاں بحق، خاتون زخمی

  • August 5, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 160 Views

چمن (نامہ نگار)چمن رحمان کہول روڈ کے قریب حافظ آباد مین بھتیجے کی فائرنگ سے باپ حاجی عبدالولی اور بیٹا نعمت اللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی جنکوں زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعے کی اطلا ع ملتے ہی لیویز موقع واردات پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا کر ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا لیویز نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ذرائع کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعے کے باعث پیش آیا ۔