برآب چا، نیٹو فورسز کی بمباری 7جنگجو ہلاک

  • August 5, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 220 Views

دالبندین (نامہ نگار)چاغی سے متصل افغان سرحدی علاقے برآب چاہ میں نیٹو فورسز کی کارروائی میں 7 افراد مارے گئے. مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیٹو ہیلی کاپٹرز سے اترنے والے زمینی فوج کے اہلکاروں نے برآب چاہ میں افغان طالبان کے مبینہ ٹھکانوں اور منشیات کے فیکٹریوں کا گھیراؤ کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ نیٹو فورسز 10 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے. مقامی ذرائع کے مطابق برآب چاہ میں نیٹو فورسز کی کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے اکثر افراد کا تعلق افغان طالبان اور منشیات اسمگلرز سے بتایا جاتا ہے. نیٹو فورسز کی کارروائیوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔