گورنر اچکزئی سے چائنیز وفد کی ملاقات

  • August 5, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 108 Views

کوئٹہ (آئی این پی) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے اتوار کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں چائنیز فاؤنڈیشن آف پیس اینڈ ڈیو یلپمنٹ کے ڈپٹی سیکریٹری (Mr.Wang Hua) کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پاکستان چین تعلقات خطے کی تازہ ترین صورتحال اور سی پیک کے تناظرمیں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد کے اراکین کچھ دیر گورنر کے ہمراہ رہے بعد ازاں ان کے اعزاز میں گورنر بلوچستان کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ۔