جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ آج دورروزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

  • August 5, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 79 Views

کوئٹہ (پ ر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ جماعت اسلامی کے صوبائی شوریٰ اجلاس میں شرکت کیلئے آج صبح دوروزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے وہ صوبائی شوریٰ کے دوروزہ اجلاس کے دوسرے سیشن میں شرکت کریں گے اور امرائے اضلاع وضلعی جنرل سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کیساتھ دورے کے اختتام پر کل منگل کوصوبائی دفتر کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔