بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ، عبدالحق ہاشمی

  • August 5, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 124 Views

کوئٹہ (پ ر) جماعت اسلامی بلوچستان امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے باوجودمرکز وصوبے کی حکومتیں نہ بنوانا،مختلف دہڑہ بندیوں کی تشکیل،سولہ لاکھ78ہزار ووٹوں کامستردہونا انتخابات کے تسلی بخش نہ ہونے کی دلیل ہے انتخابات صاف شفاف اور غیر جانبدارہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی ہم حکومت کے اچھے کاموں میں ساتھ اور برے کاموں کی مخالفت کریں گے ۔ اکثریت حاصل کرنے والوں کو حکومتیں بناکر عوام کی خدمت شروع کرنی چاہیے ۔ترقی وخوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ اسلام سے دوری اور بڑے پیمانے پر کرپشن ہے ۔جماعت اسلامی کے ذمہ داران تعلیم تربیت خدمت کا کام جاری رکھتے ہوئے کام میں بہتری لائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی مجلس شوریٰ کے دوروزہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں صوبائی ذمہ داران سمیت صوبہ بھر سے اراکین شوریٰ ، امرائے اضلاع،برادر تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں حالیہ الیکشن کی رپورٹ کاجائزہ وتجزیہ پیش کرنے کیساتھ تنظیمی کاموں کا جائزہ ،ایم ایم اے کی دوبارہ بحالی ،الیکشن میں مسائل اور آئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی اور ارکان وکارکنان کی تربیت ومہارتوں میں اضافے کا بھی منصوبہ بنایاگیا اجلاس سے خطاب کرتے مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان نے جماعت کے خوشحال پاکستان فنڈ میں ساٹھ لاکھ جمع کرکے بہترین کام کیا یہ سب اراکین وذمہ داران کی مشترکہ کاوش واخلاص کانتیجہ ہے ۔مضبوط اپوزیشن جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفت برائے مخالفت کے قائل نہیں ۔بلوچستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور امن کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے اگر آنے والی حکومتوں نے اسلام وعوام دشمنوں کی ہدایات پر عمل درآمد کی تو اس کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ،پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کا وعدہ پورا کریں عدل وانصاف کا بول بالاہو اور اسلامی حکومت وتعلیمات پر عمل ہو اس وعدے واس سمت پر پیش رفت ہونی عوامی خواہش ہیں اجلاس میں آج منصوبہ عمل پر عمل درآمد کاجائزہ سمیت صوبائی رپورٹ بھی پیش کی جائیگی اور علاقائی وصوبائی مسائل پر قراردادیں بھی پیش کی جائیگی۔