بلوچستان کی ترقی کیلئے اتحادیوں کیساتھ ملکر کام کرینگے ، جام کمال

  • August 5, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 239 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد امیدوار جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے لیئے دن رات ایک کردے گی اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں ہے بلوچستان سے اندھیروں کے بادل چھٹ جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب ارکان اسمبلی روف رند حاجی اکبر آسکانی سردار عبدالرحمان کھیتران اور سردار نور محمد دومڑ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا جام کمال کا کہنا تھا کہ انکی کوشش ہے کہ بلوچستان میں سب کو ساتھ لیکر چلا جائے تاکہ ہم مشترکہ کوششوں کے ذریعے بلوچستان کو صحیح راہ پر گامزن کرسکیں حالانکہ ہم بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت حاصل کرچکے ہیں لیکن اسکے باجود ہماری بی این پی اور جے یو آئی سے بات چیت جاری ہے انشاء اللہ ہماری کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔