بلور قبیلے کی قربانیاں ہم پر قرض ہے ، اصغر اچکزئی

  • August 5, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 229 Views

کوئٹہ (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ،اراکین مرکزی کمیٹی ڈاکٹر عنایت اللہ خان ،نواب ارباب ،عبدالظاہر کاسی نے گزشہ روز بلور ہاؤس پشاور میں پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور، الیاس بلور، دانیا بلور سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا، حاجی غلام احمد بلور نے پارٹی رہنماؤں کو صوبے میں شاندار کارکردگی دکھانے اور صوبے بھر میں ووٹ بینک میں اضافہ کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران فعال تنظیمی رابط اور فعال کردار ادا کرنے پر پشتون اولس نے اپنی اعتماد کا اظہارکیاہے، جو شاہد اتنی مینڈیٹ پہلے کبھی ملا تھا ،فکر باچاخان ،سیاست ولی خان اور عوامی نیشنل پارٹی کی مثبت دوراندیش پالیسی وہاں کے اولس پر عیاں ہورہی ہے، انہوں کے کہا کہ خیبر پشتونخوا میں پشتونوں نے ہمیں ووٹ دیاہے، لیکن 6بجے کے بعد جو صورتحال رہی اس میں ہمیں ہرایاگیا، صوبے کی تاریخ میں اتنا دھاندلی کبھی نہیں ہوئی تھی ، اس سے پہلے بلور ہاؤس پشاور پہنچنے پر اصغر خان اچکزئی ،ڈاکٹر عنایت اللہ خان،نواب ارباب عبدالظاہرکاسی نے حاجی غلام احمد بلور ،الیاس بلور، دانیال بلور سے شہید ہارون بلور کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہید ہاروں بلور، شہید بشیر بلور کے قبروں پر پھولوں کے چادر چڑھائے وفد نے غلام احمد بلور ان کے خاندان کی قربانیوں اور پشتون قومی تحریک میں روزاول سے فعال کردار اداکرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشتون قومی تحریک میں بلور خاندان کی قربانیوں کو سنہرے حروف سے لکھے جائینگے، اور شہداء کی یہ قربانیاں ہم پر قرض رہیں گی پشتونخوا وطن کے طول وعرض میں فکر باچاخان کے متوالوں نے جانوں کی قربانیاں دیکر قومی تحریک کو جلابخشی ہے، یہ قومی سانحات ہے اسے ہم کبھی بھول نہیں سکتے، شہید بشیر بلور ،شہیدشبیربلور، شہید ہارون بلور ہوں یہ تینوں قومی تحریک میں آمر ہو کر رہیں گے، انہوں نے کہا کہ 8اگست 2016کو ئٹہ میں بھی انسانیت سوز ومظلوم ڈھائے گئے جس میں 56وکلاء صحافی اور عام لوگ شہید کئے گئے جس میں عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جمہوری قوم دوست محب وطن وکلاء کو موت کے آغوش دھکیلا گیا، اس طرح کے سانحات ہمارا مشترکہ دکھ درد ہے، یہ ایک فرد خاندان کا دکھ درد نہیں بلکہ یہ پوری سوسائٹی کا مشترکہ دکھ درددکھ درد کی اس گھڑی میں پشتون اولس بلور خاندان کیساتھ برابر کی شریک ہے۔