عوامی رائے پر قدغن سے آنیوالی حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ، جے یوآئی

  • August 5, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 128 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مجلس عمومی کااہم اجلاس جامعہ مطلع العلوم کوئٹہ میں زیرصدارت ضلعی ضلعی امیرمولاناحافظ حمداللہ منعقدہوااجلاس میں سینکڑوں کی تعدادمیں ضلعی مجلس عمومی کے اراکین نے شرکت کی اجلاس تین گھنٹے تک جاری ہی جس میں عمومی کے ممبران نے تنقیدبرائے اصلاح کے تحت مختلف امورپر بحث کی اور ضلعی جماعت کو جماعت کی بہتری کے خاطرمفیدمشورے دئیے،اجلاس کے اختتامی لمحات میں جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ نے مفصل خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممبران کی تجاویزکے پیش نظرجماعت کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ جماعت کی بہتری اورکارکنوں کی تربیت اور اصلاح کی غرض سے جماعتی فورم پر مشورے دئے جائیں گلی کوچوں یاتھڑوں پربیٹھ کرمباحثے اچھاعمل نہیں ذمہ دارساتھی دستوری تقاضوں کو عملی جامعہ پہنائے، انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل میں بعض کارکنوں کی مخالف سرگرمیوں یا لغزشوں پر سزادینے کی بجائے ان کی اصلاح کیلئے دعا کرتے ہیں اورمقامی یونٹس اپنے کارکنوں کی تربیت کا معقول بندوبست کریں ،انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضاہے کہ کارکن اپنی اصلاح اور جماعت کی فعالیت کیلئے مخلصانہ جدوجہدکریں،انہوں نے کہاکہ جماعتی صفوں میں الف سے لیکر یاتک نیک نیتی پر مبنی احتسابی عمل کے حق میں ہیں ،انہوں نے کہاکہ دستوری امورہم سب کے درمیان جوڑ اور میزان کی حیثیت رکھتاہے، انہوں نے کہاکہ کارکن دوسری پارٹیوں کی خامیاں نکالنے اوربلاضرورت بحث ومباحثے کرنے میں قیمتی وقت ضائع کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے اپنی اصلاح جیسے ضروری کام کو ترجیح دیں،انہوں نے کہاکہ مرکزی اور صوبائی جماعت کے ہدایات پر مبنی سرکلرہی کی روشنی میں جماعتی پالیسی ترتیب دی جاتی ہے لہٰذاء ضلعی جماعت کو ہدایات نامے سرکلرمتواترملنے میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے تاکہ جماعتی صفوں میں پالیسی اورجدوجہدمیں یکسوئی ہو،انہوں نے کہاکہ بیشتریونٹوں میں تنظم کے کام کا رفتاراورنوعیت انتہائی سست رہاہے ضلعی جماعت اس حوالے سے راست اقدام کریگی ،انہوں نے کہاکہ جن یونٹوں نے گزشتہ سالوں میں جماعتی کاکام میں لاپروائی کی ہے آج کے بعدوہ جماعتی کام کاحق اداکریں اوراپنے یونٹوں کی فعالیت کیلئے جدوجہدتیزکریں ضلعی جماعت اس حوالے سے ہر یونٹوں کی کارکردگی رپورٹ چیک کرکے اسی جگہ اسی یونٹ کے بارے میں فیصلہ کریگی لہٰذاء یونٹوں کے ذمہ داران کی مزیدلاپرواہی برداشت نہیں ہوگی، انہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابات میں دھاندلی کا ریکارڈ قائم کیاگیامگرہمارے کارکنوں نے ہر مقام سے شکایتیں نوٹ کرائیں مگرکسی سے الجھ نہ گئے اس سے ہمارے کارکنوں کے تحمل اور ہدایات پر عمل سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے انتہائی صبراورتحمل کامظاہرہ کیامگرجس طریقے سے دھاندلی کی گئی اورمن پسندلوگوں کو کامیاب قراردیاگیا اس سے عام ووٹرکے نفسیات پر بھی برے اثرات پڑگئے ،انہوں نے کہاکہ جب ملک کے اندرحکومتی سازی کے ایسے مراحل میں بھی عوامی رائے پر کدغن لگایاجائی اورعوام کی رائے کااحترام نہ ہو تو اس عمل سے قائم حکومت کی کیاحیثیت ہوگی۔