پاکستان کے تمام اداروں پر اسٹبلیشمنٹ کا قبضہ ہے ،جے یوآئی

  • August 5, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 104 Views

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ترجمان سیدجانان آغا نے جیونیوز کے پروگرام میں قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن کے انٹرویو پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوا عدالت، میڈیا، الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ سب کے سب ہائی جیک ہیں، پاکستان کے تمام اداروں پر اسٹبلیشمنٹ کا قبضہ ہے عالمی دنیا نوٹ کرے پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لاء4 لگ چکا ہے انہوں نے کہا کہ عدالت سے ہمارا اعتماد ختم ہوچکا ہے کہ ایک ہی دن میں حنیف عباسی کو جیل میں ڈالا جاتا ہے اور درجنوں افراد کے قاتل راؤ انور کو رہا کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ اداروں کی ا?زادی اور ووٹ کی عزت بچاؤ مہم ملک بھر میں بھرپور طریقے سے چلائی جائے گی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اگست پاکستان کی ا?زادی کا مہینہ اور میڈیاکے لئے بدترین پابندیوں کا مہینہ ہے جس میں قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کے ایک بے ضررانٹرویو کے نشرکرنے پرپابندی افسوسناک اورقابل مذمت ہے، قائدجمعیت کی ا?وازکوپارلیمنٹ میں خاموش کرنے کے بعدمیڈیامیں بھی خاموش کرنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن عوامی عدالت میں خاموش نہیں کرسکتے،مولانافضل الرحمن کے انٹرویوپرپابندی نے ثابت کردیاکہ دھاندلی کے الزامات سچ ہیں انہوں نے کہاکہ بم دھماکوں،گولیوں اوردھاندلیوں سے جس سفرکوروکا نہ جاسکا وہ ایک پروگرام کی بندش سے بھی روکنے والا نہیں انہوں نے کہاکہ سلیم صافی کے جرگہ پروگرام میں مولانافضل الرحمن کے ریکارڈپروگرام کونشر کرنے سے روکنابزدلانہ فعل ہے کسی کی ا?واز کوروک کر اس کامشن ختم نہیں کیاجاسکتا ہم اس ملک کے وفادار ہیں کسی بیرونی سازش کوملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ 25۔ جولائی کو دن دیہاڑے جمہوریت کا خون کیا گیا۔ سیکولر عناصر کو کامیاب کروانے کی سازش کی گئی۔غیر آئینی اور بے ضابطگیوں سے بھر پور انتخابی عمل کو مشکوک بنادیا گیا۔ حکومتیں بدلنے اور بنانے والے خفیہ ہاتھوں نے عوامی رائے کو بلڈوز کردیاہے۔ تمام دینی جماعتوں کے رہنماوں کو ہروادیا گیا۔پارلیمنٹ میں بولنے والی آوازیں بند کردی گئی ہیں۔ عوام دھاندلی کا انتقام لیں گے۔