عوام نے اعتدال پسند،روشن خیال اور عوام دوست قیادت کو منتخب کیا، ایچ ڈی پی

  • August 5, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 232 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبے بھر سے نو منتخب قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اراکین سے توقع ظاہر کہ کہ تمام اراکین علاقائی شہریو قومی ،نسلی و لسانی تعصبات سے بالا ترہو کر صرف اور صرف صوبے کی تعمیر و ترقی کی طرف اپنی تامام توجہ مبذول کریں گے عام انتخابات کے دوران پورے صوبے کے عوام نے مذہبی و قومی انتہاپسندی کو مسترد کر کے جس طرح اعتدال پسند،روشن خیال اور عوام دوست قیادت کو منتخب کیا اس سے ایک چیز واضح ہو گئی ہے کہ صوبے کے عوام نے نفرت و تعصبات کا پرچار کرکے عوام کو تقسیم کرنے والے تمام گروہوں کو مسترد کر دیا،بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر کے شہریوں نے بھی پورے ضلع سے ایسے نمائندؤں کو کامیاب بنایا جن کا انتخابی منشور اور کوئٹہ کے لئے پروگرام واضح عوام دوست اور حقائق کی بنیاد پر بنا تھا اس وقت کوئٹہ کے شہریوں صوبے کے عوام کا سب سے بڑا مسلہ کرپشن بنا ہوا ہے اگر صوبے کے وسائل درست معنوں میں یہاں کے مسائل کے حل پر لگادیا جائے تو چند سالوں کے اندر صوبے سے بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکتاہے۔یہاں زرائع روزگار پیدا کرنے کیلئے تعلیم،کاروبار و تجارت کیلئے فضا کو سازگار بنانا ہوگا۔ہر طرح کی شدت پسندی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے معروضی حقائق و حالات کے مطابق پالیسیاں بناکر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ضروری ہے۔بیان میں کہا گیاکہ شہر اور صوبے میں زراعت،لائف اسٹاک،معدنیات،ماہی گیری کے شعبوں کو وسعت دیکر خوشحالی کے راستے ہموار کئے جاسکتے ہیں۔نمائندوں نے اگر حقیقی معنوں میں دیانت داری کے ساتھ صوبے میں نظر آنیوالی کارکردگی نہ دکھائی تو عوام کا اعتماد مجروح اور صوبے کی ترقی کا خواب ایک خواب ہی رہ جائے گا۔بیان میں کہا گیاکہ پارٹی کے نو منتخب نمائندوں کا عزم انتہائی مضبوط اور مستحکم ہے۔ہمارے نمائندے بہترین کارکردگی کے ذریعے اچھے معیار کے قیام پر توجہ مرکوز کرکے کوئٹہ اور صوبے کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے اپنی پوری کوششیں کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔