کوئٹہ اور سوراب میں فائرنگ وحادثات 3افراد جاں بحق

  • August 3, 2018, 10:54 pm
  • National News
  • 269 Views

کوئٹہ (خبررساں ادارے)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ او ر سوراب میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی زرغون آباد کلی مندوخیل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور شاہ خان کو موت کے گھاٹ اتاردیاہے اور فرارہوگئے ہیں اس سلسلے میں متعلقہ پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔دریں اثناء آرسی ڈی قومی شاہراہ تارکی کے مقام پرکراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافرکوچ اورٹیک کے دوران مخالف سمت سے آنے والی کارگاڑ ی پرالٹ گئی ،جس کے نتیجے میں کارمیں سوارنصیراحمداورسعیداحمدنامی دونوں افرادموقع پرجان بحق ہوگئے ،اطلاع ملنے پرانتظامیہ موقع پرپہنچ گئی اورکرین کے زریعے حادثہ کاشکارہونے والی کوچ کوہٹادی گئی ،لاشوں کوسول ہسپتال سوراب منتقل کیاگیاجہاں ضروری کاروائی کے بعدانہیں ورثاء کے حوالے کی گئی ،کارمیں سوارجاں بحق ہونے والے افرادسوراب حاجیکہ کے رہائشی تھے جوڈیزل بردارگاڑی میں پنجگورجارہے تھے ،مزیدکاروائی سوراب پولیس کررہی ہے ۔