جہانگیر ترین کا جمہوری وطن پارٹی کے صدر اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطہ

  • August 3, 2018, 10:54 pm
  • National News
  • 102 Views

کوئٹہ (این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین کا جمہوری وطن پارٹی کے صدر اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطہ ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے جمہوری وطن پارٹی کے صدر اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جلد ہی اسلام آباد میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،ٹیلیفونک رابطے میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیا ل ہواہے ۔