جعلی انتخابات نے ووٹ کے تقدس کو پامال کردیا، جمعیت نظریاتی

  • August 3, 2018, 10:53 pm
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی نائب وبلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستارشاہ چشتی، حافظ جمال عبدالناصر، مولوی عبدالستار آزاد، مولوی محمد حیات مفتی شفیع الدین قاری عبدالباسط، مفتی شمس اﷲ، سالار عبدالولی عبیداﷲ حقانی، حاجی حبیب اﷲ صافی نے کہاہے کہ بوگس انتخابات ووٹ کے تقدس کی بحالی کے بجائے پامال کردیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے شفاف انتخابات کے دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ انتخابات سے پہلے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے شفاف انتخابات کے متعلق جتنے بڑے دعوے کئے گئے مگر ریکارڈ توڑ دھاندلی کی گئی، بلوچستان میں تمام امیدواروں بالخصوص جمعیت نظریاتی کے ایجنٹس کو 45نمبر فارم دینے سے انکار کیاگیا اور بعض پولنگ آفیسران نے سادہ کاغذ پر پنسل سے رزٹ لکھ کر دیا جو صرف مذاق کے علاوہ کچھ نہیں تھا انہوں نے کہاکہ ب تک پاکستان میں جتنے بھی انتخابات ہوئے شفاف نہیں ہوئے مگر حالیہ انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے،جہاں تک جمعیت نظریاتی کا تعلق ہے تو بعض حلقوں میں ہمارے حقیقی کامیابی ناکامی میں تبدیل کردی گئی، قلعہ سیف اﷲ بندات یاسین زئی کے صحراؤں سے ہمارے حق میں استعمال کئے گئے ووٹ برآمد ہوئے جو بطور ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہیں۔