قوم پرستوں کا دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنا جمہوری روایات کے منافی ہے ،علی مدد جتک

  • August 3, 2018, 10:53 pm
  • National News
  • 120 Views

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعت کی جانب سے دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنا جمہوری روایات کے منافی ہے 2013ء میں یہی قوم پرست جماعت نے دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور اقتدار میں آکر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا پیپلزپارٹی کے ساتھ 2013ء اور 2018ء میں مینڈیٹ چوری ہوا مگر جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یہ سب کچھ برداشت کیا اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جب یہی قوم پرست جماعت 2013ء میں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور اقتدار میں آکر گورنر شپ ‘ وزارتیں لے گئی اس وقت ان کو جمہوریت اور دھاندلی کیوں یاد نہیں آئی آج جب عوام نے مسترد کر دیا تو ان کو دھاندلی اور جمہوریت دونوں یاد آگئی انہوں نے کہا کہ اب عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی عوام ان کے دلفریب نعروں میں آئیں گے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف نکلنے والی جماعت نے جب دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ دھاندلی ہوئی تو اس وقت کیوں احتجاج نہیں کیا پیپلزپارٹی کے ساتھ 2013ء اور 2018ء میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی مگر اس کے باوجود ہم نے تحفظات اور خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جمہوریت کی خاطر سب کچھ برداشت کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو مزید نعروں سے ورغلایا نہیں جاسکتا انہوں نے کہا کہ قوم پرست جماعت کی جانب سے دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنا جمہوری روایات کے منافی ہے 2013ء میں یہی قوم پرست جماعت نے دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور اقتدار میں آکر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا پیپلزپارٹی کے ساتھ 2013ء اور 2018ء میں مینڈیٹ چوری ہوا مگر جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یہ سب کچھ برداشت کیا۔