بلوچستان سے آزاد منتخب ہونیوالے ارکان اسمبلی 9اگست تک کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کے بارے میں فیصلہ کرلیں گے

  • August 3, 2018, 10:53 pm
  • National News
  • 344 Views

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان سے آزاد منتخب ہونیوالے ارکان اسمبلی 9اگست تک کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کے بارے میں فیصلہ کرلیں گے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے ارکان جو آزاد منتخب ہوئے تھے وہ 9اگست تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کرنے کے پابند ہوں گے اسکے بعد انکا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا کہ کس پارٹی کی اسمبلی میں کیا پوزیشن ہے ۔ بلوچستان سے منتخب ہونیوالے آزاد سینیٹروں کی تعدا د6ہے جلد ہی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے ذرائع نے بتایاہے کہ مارچ 2018میں بلوچستان سے 11سینیٹر منتخب ہوئے تھے جن میں مختلف سیا سی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بھی تھے جن میں چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی ،سینیٹر نصیب اللہ بازئی ،سینیٹر انورالحق کاکڑ ،سینیٹر کہدہ بابر ،سینیٹر احمد خان خلجی ،اور سینیٹر ثناء جمالی شامل ہیں،ذرائع نے مزید دعوی کیا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن اور دیگر ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹایا جائیگا اور انکی جگہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کو نیا چیئرمین سینیٹ منتخب کیا جاسکے گا ۔