دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ناگزیر ہے ، اے این پی

  • August 3, 2018, 10:53 pm
  • National News
  • 127 Views

کوئٹہ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی کابینہ ، پارلیمانی پارٹی ، مرکزی عہدیداران ، ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز ، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن ، پشتون ایس ایف کا مشترکہ اجلاس ارباب ہاس میں زیر صدارت صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی منعقدہوا ۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال، تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کی گئی اجلاس میں سانحہ8اگست کے شہدا کی دوسری برسی کے موقع پر اس عہد کااظہار کیا گیا کہ شہید وکلا کی قربانی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ۔ یہ صوبے کی تاریخ کا انتہائی اندوہناک سانحہ تھا جس میں 56وکلا ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کو نشانہ بنایا ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکتا ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طرح کے سانحات سے بچنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کرایا ائے ۔ اجلاس میں حالیہ انتخابات میں خیبرپشتونخوامیں انتخابی دھاندلی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا انتخابات میں خیبرپشتونخوا میں پارٹی مینڈیٹ کو رات کے اندھیرے میں چرایا گیا وہ ڈھکی چھپی بات نہیں منظم منصوبہ بندی کے تحت پارٹی قیادت کو پارلیمنٹ جانے سے روکا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں الیکشن کمیشن ، نگران حکومت اور دیگر سٹیک ہولڈرز خئبر پشتونخوا میں انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد میں ناکام ثابت ہوئے ۔ الاس میں صوبے میں حالیہ انتخابات کے دوران پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث کارکنوں کے خلاف رپورٹس ، ضلعی تنظیم مرتب کرکے 15اگست تک صوبائی تنظیم کے پاس جمع کرائے تاکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ اجلاس میں پارتی کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں ہصہ لینے پر ملک رحیم ترین ضلع پشین اور شاہ پہلوان ضلع قلعہ عبداللہ کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی اور پارٹی ان کے کسی بھی فعل کی ذمہ دار نہیں کارکن آئندہ ان کے ساتھ کسی قسم کا تنظیمی رابطہ نہ رکھیں اجلاس میں سانحہ8اگست کے شہید وکلا کی دوسری برسی کی مناسبت سے تقاریب ، ریفرنسزکا انعقاد کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں7اگست کو چمن میں قرآن خوانی ، لنگر تقسیم 8اگست کو صوبہ بھر میں تعزیتی ریفرنس ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منعد ہوں گے جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ جبکہ صوبائی جلسہ چمن مرغی بازار عیدگاہ میں ہوگاجس سے مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کریں گے علاوہ ازیں9اگست کو پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا جس میں پارٹی کے مرکزی ، صوبائی ، ضلعی قائدین ، وکلا رہنما اور شہدا کے لواحقین شرکت کریں گے اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں اے این پی نے تمام وطن دوست ، امن پسند جمہوریت پسند عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔