غیر ملکی کارکن اسمبلی منتخب ہونا باعث تشویش ہے ، اہلسنت والجماعت

  • August 3, 2018, 10:53 pm
  • National News
  • 716 Views

کوئٹہ (آن لائن)اہلسنت والجماعت کے صوبائی رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک غیر ملکی کا رکن اسمبلی منتخب ہونا باعث تعجب و باعث تشویش ہے ہم نے الیکشن سے پہلے ہی ایسے لوگوں کی نشاندہی کرائی تھی پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ان علاقوں میں کئی غیر ملکی جعلی شناخت کے ساتھ رہتے ہیں جو ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں ان علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل ‘ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی ‘قاری ایوب معاویہ‘ مولانا ایوب انصاری نے ضلعی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن میں منتخب ارکان نے اگر صوبے کی ترقی کے لئے کام نہیں کیا تو احتجاج کیا جائے گا ہم نے صوبے اور شہر کی ترقی کے لئے دھاندلی شدہ الیکشن پر خاموشی اختیار کی ہے جو کام صوبے اور شہر کی ترقی کے لئے اور امن و امان کی بحالی کے لئے کئے جائیں گے ہم ان میں بھرپور تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی کا الیکشن میں حصہ لینا اور پھر الیکشن جیت جانا سوالیہ نشان ہے اب تو ہماری اس بات کو بھی تقویت حاصل ہو رہی ہے کہ بلوچستان میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات میں بھی یہی لوگ دہشت گردوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں ان علاقوں میں ہزاروں غیر ملکی مقیم ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ان علاقوں کو نوگو ایرا بنایا گیا ہے جہاں وہ اپنی مرضی سے کچھ بھی کرسکتے ہیں جو ملک کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ان میں ایک کثیر تعداد جعلی شناختی کارڈ والی ہے اس پر نادرہ سے بھی تحقیق کی جائے کہ انہیں جعلی شناختی کارڈ کیسے ملا انہوں نے مذید کہا کہ تمام یونٹوں کو فعال کرنے کے لئے جلد تمام یونٹوں کے دورے کئے جائیں گے تمام کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں ورک تیز کریں 14 اگست کو پاکستان زندہ آباد ریلی نکالی جائے گی تمام اہلسنت عوام کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔