بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی اور مارچ میں کامیاب ہونیوالے سینیٹروں کے اثاثے اور شہریت کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئیں

  • August 3, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 29 Views

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی اور مارچ میں کامیاب ہونیوالے سینیٹروں کے اثاثے اور شہریت کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئیں ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق 2018کے عام انتخابات جو 25جولائی کو منعقد ہوئے تھے اس میں بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16اور صوبائی اسمبلی کی 50نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدوار اور مارچ میں منتخب سینیٹروں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے کہ انکے اثاثے کیا ہے ،ان میں کوئی دہری شہریت تو نہیں رکھتا ہے ،یہ تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،تاکہ قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان کا حلف اٹھانے کے بعد کوئی مسئلہ درپیش نہ ہوسکے ۔