تعلیم وتحقیق سے صوبے کی ترقی کی ترقی وخوشحالی ممکن ہے ، چیف جسٹس بلوچستان

  • August 3, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 77 Views

کوئٹہ(خ ن)جامعہ بلوچستان میں اوپن ڈیفنس سیمینار سینڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی طور پر چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان میر محمد نور مسکانزئی، جسٹس ہاشم کاکڑ،جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال، صوبائی وزراہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ جس میں پی ایچ ڈی اسکالر فیض محمد کاکڑ نے اپنا تخلیقی مقالہ اعتماد کے ساتھ پیش کیا۔ جو کہ شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز کے پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔ چیف جسٹس نے اسکالر کے تحقیقی مقالہ کو سراہا اورکہا کہ کارآمد اور جدیدتحقیقی زرائع کو بروء کار لاتے ہوئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں بہتر نتائج اخذ کئے جاسکتے ہیں۔ جامعہ بلوچستان تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اسکالر کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم تعلیم و تحیقیق کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے ترقی کے مناظر طے کرکے ملک و صوبے کو خوشحالی کی جانب گامزن کرسکیں۔ وائس چانسلر نے اسکالر کے تحقیق کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں اہم کرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان کا اصل مقصد اسکالز کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور طلباء و طالبات کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنا مقصود ہے اور یہ انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان جامعہ بلوچستان کے ساتھ تعاون و رہنمائی کررہے ہیں۔بعد ازاں نگران وزیر اعلیٰ علاء الدین مری نے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور مختلف تعمیر شدہ عمارات کا بھی جائزہ لیا۔ وائس چانسلر نے انکو بریفنگ دی کہ ایک سال کے ریکارڈ مدت میں جامعہ نے دو اکیڈمک بلاک تعمیر کرائے اور دیگر منصوبوں میں بھی کام جاری ہے۔ جو کہ ہایر ایجوکیشن کمیشن اور صوبائی حکومت کے تعاون سے بروء کار لائی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی پروجیکٹ کے کام کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے ترجیع بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ اور اس حوالے سے جامعہ بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور مختلف تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں کو مشترکہ طور پر پایا تکمیل تک پہنچا کر جامعہ بلوچستان کو مزید ترقی سے ہمکنار کیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔