جام کمال کی مولانا غفور حیدری سے سے ملاقات

  • August 2, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 151 Views

کوئٹہ+اسلام آباد(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں جام کمال خان،منظورکاکڑکی قیادت میں وفدنے ملاقات کی،اس موقع پرمولانافیض محمداورمولانا امیر زمان بھی موجودتھے،بی اے پی کے رہنماؤں نے جمعیت کے قائدین کے ساتھ بلوچستان حکومت سازی پرمشاورت کی تاہم مولاناعبدالغفورحیدری نے بتایاکہ جمعیت اوربی این پی نے اس حوالے سے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی ہے جمعیت اوربی این پی نے مشترکہ موقف اپنایاہے جوبھی اقدام اٹھائیں گے باہمی مشاورت سے معاملات آگے بڑھائیں گے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق حکومت قائم ہوکرعوام کے مسائل حل کرے۔