لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  • August 2, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 130 Views

لورالائی(نامہ نگار)بلوچستان کے ضلع لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.3ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کی صبح7بجکر52منٹ پر لورالائی اورملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت4.3ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز لورالائی سے شمال مشرق میں 26کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 59کلومیٹر تھی ۔