پشتونخوامیپ آج انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کریگی

  • August 2, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 98 Views

کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام آج بروز جمعہ حالیہ عام انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی اور اسٹیبلشمنٹ کی واضح مداخلت کے خلاف کوئٹہ سمیت جنوبی پشتونخوا کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں زبردست احتجاجی مظاہرے اور جلسے منعقد ہونگے کوئٹہ کا مرکزی احتجاجی مظاہرہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے شام چار بجے برآمد ہوگا مظاہرین سے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماء خطاب کریں گے بیان میں تمام عوام سے مظاہروں ‘جلسوں اور جلوسوں میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ 25جولائی کے عام انتخابات تاریخ کے بدترین دھاندلی پر مبنی تھے جس میں ہر پولنگ سٹیشن اور ہر بوتھ پر واضح طور پر اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کی مداخلت نظر آئی پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹ کو الگ بٹھایا گیا جبکہ خود پولنگ سٹاف اور بیلٹ بکس کو الگ کمرے میں رکھے گئے اور اسی طرح اکثر اور بیشتر رزلٹ سادے کاغذ پر دےئے گئے اور 45نمبر فارم پولنگ ایجنٹ کو نہیں دےئے اور رات تین بجے تک الیکشن کمیشن کوئی نتیجہ اعلان نہیں کرسکا اس دوران نتائج تبدیل کئے اور مرکز میں اپنے پسند پارٹی تحریک انصاف اور صوبے میں باپ کو لایا گیا بیان میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے شروع ہونے سے ہی پری پول ریگنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوا سب سے پہلے حلقہ بندیوں میں الیکشن کمیشن نے جو پنڈورا بکس کھولا اس کے خلاف بالخصوص پشتونخوامیپ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک گئی اور دونوں عدالتوں نے پارٹی کے حق میں واضح اور تحریری فیصلے دےئے مگر الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کا مرتکب ہوئی اور اپنے مرضی اور پسند کے حلقہ بندیوں پر انتخابات کرائیں گئے جو کہ غیر قانونی اور غیرآئینی ہے اسی طرح بعد میں اپنے مرضی کے پولنگ سٹیشن رکھے گئے ، پولنگ سٹاف کو اس طرح تربیت دی گئی کہ وہ مکمل طور پر پولنگ کے دن اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کی وفادار بن گئی اتنی واضح مداخلت اور دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی جس طرح حالیہ انتخابات میں ہوئی یہی وجہ ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جمہوری قوتوں نے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کیا پشتونخوامیپ اس دھاندلی شدہ انتخابات کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی اور دیگر جمہوری پارٹیوں کے ساتھ مل کر جمہوری احتجاج کرے گی۔