انتخابات میں ریکارڈ توڑ دھاندلی کی گئی ، جمعیت نظریاتی

  • August 2, 2018, 11:17 pm
  • Election 2018
  • 565 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی بلوچستان نے صوبہ بھر میں نئے عزم کے ساتھ جماعت کو مزید فعال بنانے کیلئے اضلاع کے دورے کی منظوری ور تمام اضلاع کے قائدین کو صوبائی دورے سے قبل اپنے اضلاع کے دورے کرنے کی ہدایت اس کا فیصلہ صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی کی زیر صدارت صوبائی مجلس عملہ کے اجلاس میں کیاگیا جس میں حافظ جمال عبدالناصر نے رپورٹس پیش کیں اجلاس سے مولانا عبدالرؤف، حاجی سید عبدالستارچشتی، کوئٹہ کے امیر قاری مہراﷲ، عبیداﷲ حقانی،عبدالولی، حاجی حبیب اﷲ، حافظ عبدالواحد ہاشمی ودیگر نے خطاب کیا جبکہ تنظیمی کام کو مزید فعال بنانے کیلئے اضلاع کے دورے کے شیڈول کی منظوری کے علاوہ الیکشن کو بھرپور تاریخی ریکارڈ توڑنے والے دھاندلی زدہ قرار دیاگیا اجلاس میں بتایاگیاکہ قلعہ سیف اﷲ میں جمعیت نظریاتی کے امیدواروں کے حق میں استعمال شدہ بیلٹ پیپرزملے،رہنماؤں نے کہاکہ ہم اپنی جدوجہد سے مطمئن ہیں اور حالیہ الیکشن کو صرف ہم نے نہیں بلکہ گوادر سے چمن تک تمام سیاسی قومی مذہبی علاقائی صوبائی جماعتوں نے مسترد کردیاہے انہوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی پاکستان اپنے دوٹوک موقف نہ کسی سے ڈکٹیشن لینے نہ دینے کی وجہ سے زبردستی ہرانے کی سازشیں کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ ہزار بار ہرانے کے باوجود بھی اپنے اہداف مقاصد اسلاف کے مشن سے دستبردار نہیں ہونگے اسمبلی کی نشستوں سے ہمارے لئے اپنے جماعت کے اہداف مقاصد اسلاف کے مشن زیادہ معتبر اور عزیز ہیں۔