معاشرے کی ترقی جمہوری استحکام سے منسلک ہے ، علی مدد جتک

  • August 2, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم مشترکہ طور پر اپنے حقوق کے لئے جمہوری راستہ اختیار کریں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی جدوجہد کر تے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ملکر بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا اگر ایسا نہ کیا گیا تو بلوچستان مزید پسماندگی کی طرف جائے گا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ماضی میں جن حکمرانوں نے صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات نہیں اٹھائیں تھے اب موجودہ حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو مسائل مزید پیدا ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں قوم پرستوں نے صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کوئی کردارادا نہیں کیا جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر آج کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے اور ماضی کے حکمرانوں نے صوبے کی ترقی وخوشحالی کی بجائے اپنی ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے پیپلز پارٹی کو ایک سازش کے تحت ہرایا گیا مگر تمام تر حالات کے باوجود جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے اپنا کردا رادا کرینگے ۔