نیب کا سابق ڈی جی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد قاسم بلوچ کے گھر پر چھاپا، ملزم فرار وارنٹ گرفتاری جاری

  • August 2, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 256 Views

کوئٹہ (این این آئی )قومی احتساب بیورو بلوچستان کا احتساب عدالت کے حکم پر سابق ڈائیریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد قاسم بلوچ کی گرفتاری کے لئے گھر پر چھاپا، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔سابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قاسم بلوچ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے، عبدالبشیر بلوچ کو اسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسیر تعینات کیا ، ملزم عبدالبشیر نے اس دوران ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکیسشن کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر 800 سے زائد گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کرتے ہوئے مالی فوائد حاصل کئے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب بلوچستان نے سابق ڈی جی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد قاسم بلوچ و دیگر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے جبکہ کیس کا دائر ہ وسیع کرتے ہوئے ملزمان کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔دریں اثناء احتساب عدالتi کے جج منور شاہوانی نے گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کیس کی سماعت کی کیس میں نامزیدسابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قاسم بلوچ عدالت میں پیش نہ ہو ئے عدم پیشی پر سابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دی گئی سماعت کے دوران اسسٹنٹ اے پی او بشیر احمد پیش اور فرد جر م عائد کر دیا ملزم کو صحت جرم سے انکار کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی گئی سابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قاسم بلوچ پر ملی بھگت سے 618 گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کا الزام ہے ۔