بلوچستان سے بحرانوں کے خاتمے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا، مولانا واسع

  • August 2, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 124 Views

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء ومنتخب رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے پہلے بھی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کیا تھا اور اب بھی جمہوریت کی مضبوطی ملک کی سلامتی ترقی وخوشحالی کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائیں گے عوام سے کئے گئے وعدے تمام وعدے پورے کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے روز اول سے عوام کی خدمت کو اولین ترجیحات میں شامل کر کے ماضی کی طرح اس بار بھی بلوچستان کے عوام کی بھر پور خدمت کرینگے جس طرح ہم نے پچھلے کئی ادوار میں صوبے کے طول وعرض میں ترقی کے جال بچائے تھے اس بار بھی بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہم بھر پور کو ششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے اکابرین نے جمہوریت کی مضبوطی اور اسلامی نظام کے لئے ملک بھر میں قربانیاں دی ہے اور جمہوریت کو دوام بخشنے کے لئے ہم نے ہر دور میں ہر ظالم کا مقابلہ کیا ہے جمہوریت کی مضبوطی میں ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لئے آئندہ بھی بھر پور اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ایک خوشحال بلوچستان ہی پاکستان کا ضامن ہے بلوچستان جمعیت علماء اسلام کا گڑھ بن چکا ہے ہم جمہوری لوگ ہے جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم مل کر ملک کو بحرانوں سے نکال دیں مگر کچھ لوگ ملک کو خود بحرانوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ جب سیاسی قیادت ہو تو کوئی بھی مسئلہ حل ہو سکتا ہے مگر بد قسمتی سے یہاں پر حکمرانی ان لو گوں دی جا رہی ہے جنہوں نے گالی کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں سکھایا۔