عمران کو اکثریت نہیں ملی،دھاندلی والے نتائج پر حکومت نہ بنائی جائے، فضل الر حمٰن

  • August 1, 2018, 10:48 am
  • National News
  • 343 Views

اسلام آ باد ( ویب ڈیسک)متحدہ مجلس عمل نے ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کی جماعت اسلامی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اسے آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز ایم ایم اے کے صدر مو لا نا فضل الرحمنٰ کی زیر صدارت میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر ہونے والے مجلس عمل کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا فضل الر حمنٰ نے کہاکہ ایم ایم اے اللہ کے فضل اور تائیدسے مکمل طور پر متحد ہے۔تمام امور متفقہ طور پر طے ہورہے ہیں، تقسیم کی افواہوں کواپنی موت آپ مرجانا چاہیے۔مجموعی طور پر عوام نے مذہبی جماعتوں کو 50 لاکھ کا ووٹ دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دینی قوتیں عوام میں مقبولیت اور جڑیں رکھتی ہیں۔ مو لا نا فضل الرحمنٰ نے کہاکہ کچھ باتیں گشت کر رہی ہیں کہ ہمارے لیے قابل احترام آرمی چیف جنرل با جوہ نے بیان دیا ہے کہ ہم نے ووٹ کے ذر یعے دشمن کو شکست دی ہے۔ انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح کریں کہ وہ دشمن کس کو سمجھتے ہیں۔ وہ واضح کریں کہ کس دشمن

کو شکست دی ہے۔ امریکہ نے بیان دیا ہے کہ اچھا ہوا کہ پاکستان میں مذہبی انتہا پسند و ں کو شکست ہوئی ہے۔ امریکہ کی نظر میں پا کستان کی دینی جماعتیں انتہا پسند ہیں ۔ چیف آف آرمی سٹاف اپنے بیان کی وضاحت کریں ۔ہم سمجھتے ہیں کہ اگر اسٹیبلشمنٹ فریق ہے اور دھاندلی کا کردار اس کا ہے تو ا سے واضح ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بار بار یہ کہتا ہے کہ الیکشن شفاف ہو اہے ۔شفاف انتخابات کا راگ نہ الاپا جائے کیونکہ تمام سیا سی جما عتوں نے الیکشن کو مسترد کر د یا ہے۔تحریک انصاف کی قیادت نے کہا ہے کہ ہم تمام حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ ہاں آئیں تمام حلقے دوبارہ کھولیں۔ انگوٹھے کے نشان اور مہر کی تصدیق کروائی جائے۔ اور اس وقت تک حکومت نہ بنائی جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس اکثریت نہیں ہے وہ دھاندلی کے ذریعے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔ وہ اپنی حدود میں رہے اور کابینہ کی تشکیل نہ کرے۔آئین کی غلط تشریح کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن اسے روکے۔ اسٹیبلشمنٹ کی کھلی مداخلت کا اعتراف کر لیناچاہئے۔جماعت اسلامی کی جانب سے حلف اُٹھانے کی تجویز سامنے آئی ہے سب نے اس سے اتفاق کیا ہےجس کو اے پی سی میں لیکر جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پورے ملک میں کارکنان اپنے حلقوں میں روزانہ احتجاج جاری رکھیں یہ ہمارا قانونی اور جمہوری حق ہے۔ ایم ایم اے آل پارٹیز کی مشاورت کے بعد احتجا ج کی کال دے گی ۔ اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں ۔

https://jang.com.pk/news/528621