مزید کئی ارکان شامل،تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کے قابل ہوگئی

  • August 1, 2018, 10:48 am
  • National News
  • 203 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آزاد امیدواروں اور مسلم لیگ (ق) کی حمایت کے بعد پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی۔ بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے معاملات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں اور پارٹی کی مرکزی قیادت شریک تھی۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ تحریک انصاف پنجاب میں مضبوط اور تجربہ کار شخصیت کو اسپیکر بنانا چاہتی اور اس حوالے سے ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی کا نام سامنے آرہا ہے۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے بھی چوہدری پرویز الٰہی کو اسپیکر بنانے کی تجویز کی تائید کردی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر بننے کے حوالے سے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ جبکہ پارٹی قیادت وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ نمبر حاصل کرنے کے لیے مطمئن ہوچکی ہے۔


https://jang.com.pk/news/528619