دالبندین ، ٹریفک حادثے میں دوافراد جاں بحق ایک زخمی

  • July 31, 2018, 11:15 pm
  • National News
  • 95 Views

دالبندین(نامہ نگار)دالبندین کے علاقے یک مچھ کے قریب ٹرالر اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا. لیویز ذرائع کے مطابق یہ حادثہ منگل کی صبح آر سی ڈی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے تفتان جانے والی تیز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہوکر ڈمپر کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ٹرالر میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج احمد ولی اور محمد نسیم دم توڑ گئے جبکہ جمیل احمد کی حالت طبی امداد ملنے پر قدرے بہتر ہوئی جاں بحق افراد اور زخمی کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے. مقامی لیویز فورس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات اور ضروری کارروائی شروع کردی.