بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے،چوہدری شبیر

  • July 31, 2018, 11:15 pm
  • National News
  • 187 Views

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد نے کہا ہے کہ بی اے پی کو بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے بلوچستان میں وزارت اعلی لے لئے بی اے پی کے صدر جام کمال خان عالیانی کی حمایت پر پاکستان تحریک انصاف کے مشکور ہیں پر عزم ہیں کہ بلوچستان میں بد عنوانی اور کرپشن سے پاک ایک ایسی مثالی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہونگے جو ماضی کی احساس محرومیوں کا مداوا کرسکے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ الحمداللہ بلوچستان میں بی اے پی کو حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جبکہ مرکز میں بھی اکثریتی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کی وزارت اعلی کے لئے اے پی کے صدر جام کمال خان عالیانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان صوبائی صدر سردار یار محمد رند سمیت تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ کرپشن اور بد عنوانی کے خاتمے اور گڈ گورننس کے قیام کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی سوچ یکساں ہے اور امید ہے کہ آئندہ کی بلوچستان حکومت اور مرکزی حکومت میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہوگی اور بلوچستان کو قومی فیصلہ سازی اور ملکی معاملات میں اعتماد میں لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں جوابدہی پر مبنی اور کرپشن سے پاک گورننس قائم کر کے عوام کو مثالی عوامی حکومت کا تحفہ دے گی انہوں نیکہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ترقی کا دیرپا اور واضح ویژن رکھتی ہے اور بی اے پی اپنے اس روڈ میپ پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبے کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے مشن پر کاربند رہے گی۔