نیب کا خالد لانگو اور مشتاق رئیسانی کی رہائی ،ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان

  • July 31, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 92 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو(نیب) بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ خوردبرریفرنس میں نامزد ملزمان سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو اور سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کی درخواست ضمانت منظور کئے جانے کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔نیب ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو اور سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی ضمانت کی درخواستوں کو50,50لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عیوض منظور کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے دونوں ملزمان کے خلاف نیب کرپشن کیسز کی تحقیقات کررہاہے ۔