پشتونخوامیپ اور جے یوآئی کا انتخابی دھاندلی کیخلاف بھر پور احتجاج کا فیصلہ

  • July 31, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 176 Views

کوئٹہ (آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمو دخان اچکزئی اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات عام انتخابات میں ہونیوالے دھاندلی کے خلاف بھر پور احتجاج تحریک کرنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سابق پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال ، سابق رکن قومی اسمبلی قہار ودان کے ہمراہ اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ملاقات میں عام انتخابات میں ہونیوالے دھاندلیوں ، ملکی سیاسی صورتحال اور احتجاجی تحریک کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سطح پر ہونیوالے بڑے سیاسی الائنس کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔