حکومت سازی سے متعلق قیادت کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہیں، مولانا واسع

  • July 31, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 107 Views

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی مرکزی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمارے لئے قابل قبول ہو گا کیونکہ ہم پارٹی کے اصولوں کے پابند ہے جمعیت علماء اسلام مرکز او رصوبے میں حکومت سازی کے حوالے سے اپنا بھر پو ر کردار ادا کرے گی قومی اسمبلی میں علاقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردا رادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی اور ایک سازش کے تحت مذہبی وسیاسی قیادت کو قومی اسمبلی سے دور کرنے کی کوشش کی گئی جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء اور ملک کی ترقی کے لئے اپنا کردا راد اکیا اور کر تے رہیں گے ہم جمہوری لوگ ہے جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم مل کر ملک کو بحرانوں سے نکال دیں مگر کچھ لوگ ملک کو خود بحرانوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ جب سیاسی قیادت ہو تو کوئی بھی مسئلہ حل ہو سکتا ہے مگر بد قسمتی سے یہاں پر حکمرانی ان لو گوں دی جا رہی ہے جنہوں نے گالی کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں سکھایا انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی مرکزی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمارے لئے قابل قبول ہو گا کیونکہ ہم پارٹی کے اصولوں کے پابند ہے جمعیت علماء اسلام مرکز او رصوبے میں حکومت سازی کے حوالے سے اپنا بھر پو ر کردار ادا کرے گی قومی اسمبلی میں علاقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردا رادا کرینگے۔