سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم

  • July 31, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 253 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف نے سرکاری ملازمتوں، ٹرانسفر اور پوسٹنگ سمیت دیگر احکامات پرلگائی گئی پابندیوں کے تمام نوٹیفکیشن معطل کردئیے،سرکاری ڈویلپمنٹ اسکیموں کے فنڈز،لوکل گورنمنٹ کے منجمد فنڈز سمیت سرکاری ملازمین کے پروموشن پر عائد پابندی ختم، الیکشن کمیشن نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم اپریل 2018سے ہونے والے تمام بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی اور اس ضمن میں 11اپریل 2018کو نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا تھا،جبکہ 4جون 2018کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے تحت یکم جون سے 4جون 2018کے دوران ہونے والے تمام ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اجازت ضروری قراردیا گیاتھا ،اس ضمن میں تما م لوکل گورنمنٹ اداروں کے منجمد فنڈزکے اجراء پر پابندی عائد کی گئی تھی،11اپریل 2018کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیاتھا جس کے مطابق بھرتیوں اورترقیاتی سکیموں پرپابندی عائد کی گئی تھی نوٹیفیکیشن کے مطابق نگران حکومت ترقی اور بھرتی نہیں کرسکتے تاہم عارضی طورپر مختصر وقت کیلئے بھرتیاں کرسکتے ہیں،ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد نئی حکومتیں بننے والی ہیں اس ضمن میں تمام نوٹیفیکیشنز کو فوری طورپرمعطل کردیا گیا ہے، نگران حکومتیں اپنی مقررہ مدت تک الیکشن ایکٹ 2017کے تحت سیکشن 230(2) efپابندیوں پر عمل کریں گے۔