حکومت سازی کے حوالے ہر جماعت کا جمہوری حق ہے کہ وہ اپنے وزیرا علیٰ کو سامنے لائیں ہم بھی اپنے امیدوار لانے کی کوشش کر رہے ہیں،نوابزادہ شازین بگٹی

  • July 31, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 46 Views

کوئٹہ(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے حوالے ہر جماعت کا جمہوری حق ہے کہ وہ اپنے وزیرا علیٰ کو سامنے لائیں ہم بھی اپنے امیدوار لانے کی کوشش کر رہے ہیں تا ہم کی بھی بھی اکثریت حاصل ہوا تو وہ حکومت بنانے کا حق رکھتاہے وفاقی اور صوبائی سطح پر مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور بی این پی کے سربراہ اختر جان مینگل نے رابطہ کر لیا جلد پارٹی کا اجلاس طلب کر کے اس حوالے سے فیصلہ کرینگے ڈیرہ بگٹی بلوچستان کا پسماندہ ضلع ہے جس سے ترقی دے کر ماڈل ضلع بنائیں گے صاف وشفا ف الیکشن کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا جس پر ہم ان کاشکریہ ادا کرتے ہیں ‘ یہ بات انہوں نے پیرکی رات کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں این اے 259کے عوام کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے قومی اور میرے بھائی گہرام بگٹی کو صوبائی اسمبلی کا ممبر منتخب کیا ڈیرہ بگٹی ایک گرم ترین ضلع ہے پھر بھی نوجوان ‘ضعیف‘ خواتین بڑی تعداد میں نکل کر جمہوری طریقے سے اپنا حق رائے استعمال کیا انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ ڈیرہ بگٹی جیسے علا قے سے گیس پورے پاکستان کو سپلائی ہو تا ہے لیکن ڈیرہ بگٹی کے عوام خود گیس ‘سرکاری ہسپتال‘پینے کی صاف پانی ‘اچھی تعلیمی ادارے اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔