بلوچستان عوامی پارٹی کا مرکزی میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

  • July 31, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 177 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی نے مرکز میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا اور صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت بنانے کے لئے پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال اور دیگر عہدیداروں نے عمران خان کو اعتماد میں لے لیا آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے کئے جائینگے ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال اور چار اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اہم ملاقات کی ملاقات میں وفاق کی سطح پر بننے والی حکومت میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اور بلوچستان سے منتخب ہونیوالے بی اے پی کے اراکین اسمبلی عمران خان ساتھ دیں گے جبکہ صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت بنانے کے لئے بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلد ہی اس بارے میں اعلان کرینگے تا ہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بلوچستان اور مرکز میں حکومت سازی کے لئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربردارہ سردار اختر جان مینگل سے بھی رابطہ کیا اور ان کو فوری طور پر اسلام آباد بلا لیا بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل سے پیپلز پارٹی نے بھی رابطہ کیا سردار اختر جان مینگل اسلام آباد جا کر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت کرنے پر اے این پی بلوچستان میں مشکلات کا شکار ہو گئی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی قیادت نے صوبے کی سطح پر بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا تا ہم پارٹی سربراہ اسفند یار ولی نے ہدایت جاری کر دی کہ صوبے میں اختر مینگل کی حکومت بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔