ژوب، جمعیت کا احتجاج ، قومی شاہراہ بلاک کردی

  • July 31, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 114 Views

ژوب (نامہ نگار)بلوچستان اسمبلی کی حلقہ پی بی1 کی نتائج سرکاری ملازمین کو پوسٹل بیلٹ نہ دینے کیخلاف جے یو آئی ف کا احتجاج ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے شیرانی میں جے یو آئی ف کی جانب سے حلقہ پی بی 1 کے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی و ایم ایم اے امیدوار کی ناکامی سرکاری ملازمین کو پوسٹل بیلٹ نہ دینے اور ریٹرننگ آفیسر کیخلاف ڈی آئی خان قومی شاہراہ ٹائر جلا کر بلاک کر دی اس موقع پر مظاہرین نے انتخابی نتائج کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ آر او نے ایم ایم اے کی امیدوار محمد حسن کی کامیابی کو مبینہ ناکامی میں تبدیل کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار سردار بابر خان موسیٰ خیل کو کامیاب کرایااس دوران گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اطلاع ملنے پرڈپٹی کمشنر شیرانی عبدالخالق مندوخیل سے موقع پر پہنچ کر مظاہرین نے مذاکرات کرتے ہوئے کہااحتجاج اور شاہراہ کی بندش مسئلے کا حل نہیں جو ایک غیر قانونی عمل ہے نتائج کیخلاف متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے جس پر مظاہرین نے دو گھنٹے بند رہنی والی قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دی ۔