امریکہ مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے ، مولانا عبدالقادر لونی

  • July 31, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 144 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی نائب بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات مولانا عبدالستار آزاد نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے انتخابات میں مذہبی قوتوں کی ناکامی پر خوشی کے اظہار کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کے خوشی کے اظہارنے ثابت کردیا کہ امریکہ اسلام اور اسلامی قوتوں کا ازلی دشمن ہے امریکہ نے افغانستان میں امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد کے زیر امارت اسلامی حکومت کے اسلامی نظام کے اثرات کو روکنے کیلئے نائن الیون کا ڈرامہ رچاکرافغانستان میں اسلامی حکومت کاخاتمہ کیا ترکی الجزائر میں اسلامی قوتوں کے ووٹوں جیوری انداز سے کامیابی کو روکنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے اور اترکی میں اردگان کی منتخب حکومت کو گرانے کی سازشیں کیں لیکن ترکی کے عوام نے سازشوں کو ناکام بناکر امریکہ وکفری قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اب پاکستان میں اسلامی قوتوں کی شکست پر خوشی کے شادیانے بجانے والے امریکہ وکفری دنیا اور اسلام دشمن قوتوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ انشاء اﷲ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلم امہ امریکہ کفری دنیا اور ان کے حواریوں کی اسلام ومسلمانوں کیخلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے،دریں اثناء جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراﷲ جنرل سیکرٹری آغا ابراہیم شاہ مولانا خدائے نظر حافظ عبیداﷲ حقانی مولانا محمد ابراہیم مفتی عبدالرحمان مولوی رحمت اﷲ حقانی ودیگر نے کہاہے کہ کوئٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نہ صرف گھریلو زندگی متاثر ہورہی ہے بلکہ معیشت پر منفی اثرات پڑرہے ہیں وولٹیج کی کمی بیشی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے برقی آلات جل رہے ہیں واپڈا حکام کو ان مسائل کا کوئی احساس نہیں یہاں تک کہ واپڈا آفس والے فون اٹھانے کی تکلیف بھی نہیں کرتے، واپڈا حکام نے رویہ درست نہ کیاتو جمعیت نظریاتی احتجاجی لائحہ عمل طے کرے گی۔