پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری بھجوادی

  • July 31, 2018, 11:32 am
  • Business News
  • 372 Views

اسلام آباد:
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز نے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایک بار پھرعوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی جس میں پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کے دو ریٹس تجویز کئے گئے ہیں۔ یکم جولائی کی جی ایس ٹی شرح کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویزکی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش اور لائٹ ڈیزل کو 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ آج قیمتوں کا اعلان کرے گی۔