افغانستان، ہرات میں مسافر بس بم سے اڑا دی گئی، 8افراد ہلاک

  • July 31, 2018, 11:30 am
  • Breaking News
  • 387 Views

افغانستان کے شہر ہرات میں ہائی وے پر مسافر بس بم سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور40زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ کے شہر ہرات میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیاجس کا نشانہ کابل قندھار ہائی وے سے گزرنے والی مسافر بس بنی۔

دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں،مسافر بس کابل جا رہی تھی۔

افغان صوبائی حکام کے مطابق زیر زمین بم افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے لگایا گیا تھا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔