پشتونخوامیپ کے فعال رکن کلا خان اچکزئی فائرنگ سے شہید

  • July 30, 2018, 11:43 pm
  • National News
  • 452 Views

کوئٹہ( پ ر)پشتون باغ میں پشتونخوامیپ کے فعال رکن کلا خان اچکزئی فائرنگ سے شہید ہوگئے ۔ وہ وزیر محمد اچکزئی کے فرزند ، عبدالحبیب خان اچکزئی ، حاجی اکبر عرف مقر ، مرحوم نادر خان کے بھتیجے ، محمد یونس ، ادریس خان ،احسان اللہ کے بھائی تھے ۔ شہید کلاخان اچکزئی کو پشتون باغ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ تجہیز وتدفین کے مراسم میں پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، نصراللہ خان زیرے ، مجید خان اچکزئی ، فقیر خوشحال کاسی ،گل کاکڑ ،ندا سنگر ، نعیم پیر علیزئی ،کونسلر خالد اچکزئی ، اختر محمد لونی ،میروائس خان اچکزئی، زلاند خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کارکنوں، علماء کرام ، قبائلی عمائدین ، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔