بی پی ایل اے کینٹ کالج کے انتخابات مکمل

  • July 30, 2018, 11:43 pm
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ(این این آئی) بی پی ایل اے کینٹ گرلز کالج کے انتخابات مکمل ، پروفیسر منیزہ قیوم صدر منتخب ، بی پی ایل اے مرکزی قیادت کی جانب سے مبارکباد ۔ بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجوایٹ کالج کوئٹہ کینٹ یونٹ کے انتخابات کا انعقاد گزشتہ روز عمل میں لایاگیا جس کے مطابق پروفیسر منیزہ قیوم صدر جبکہ پروفیسر ہما گل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئیں۔ نو منتخب صدر و جنرل سیکرٹری نے اپنے خطاب میں اس عزم کااظہار کیا کہ وہ بی پی ایل اے کے پلیٹ فارم سے کالج ہذا کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی ۔ دریں اثناء بی پی ایل اے کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بی پی ایل اے کینٹ گرلز کالج کی نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری کو مبارکبا د دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ نو منتخب عہدیدارکالج اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل اور شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے اپنا فعال کردار اداکریں گی ۔