خاران کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، ثنابلوچ

  • July 30, 2018, 11:43 pm
  • National News
  • 76 Views

خاران(پ ر )بی این پی کے مرکزی رہنما نو منتخب ایم پی اے خاران ثناء بلوچ نے ضلع دفتر خاران میں ضلعی آفیسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفیسران عوام کے خادم ہیں اور انکا علاقائی ترقی و عوام کی خوشحالی میں بڑا کردار ہے جو آنے والے دنوں میں مزید نمایاں ہو کر آگے آنا ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ خاران کی پسماندگی عوام کی پیاس بے روزگاری کا خاتمہ بلا تعصب اولین ترجیح ہے عوامی مفادات پر سمجھوتہ کو گناہ سمجھتے ہیں ماضی میں سرکاری آفیسران کو ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر دباوڈال کر استعمال کرنے کی روایت اب ختم ہو چکی ہے ضلعی آفیسران اجتماعی ترقی کے لیئے ہمارا ساتھ دیں کیونکہ خاران ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور مشترکہ گھر میں سب کا مل جل کر کام کرنا ہی علاقہ و عوام کے عظیم تر مفاد میں ہے۔