عوام نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ، اسد زہری

  • July 30, 2018, 11:42 pm
  • National News
  • 69 Views

کوئٹہ (پ ر)پاکستان تحریک انصاف ساوتھ ریجن بلوچستان کے نائب صدر میر اسد زھری ضلع لسبیلہ کے ضلعی جنرل سیکریٹری میر غلام حسین لاشاری تحصیل حب کے صدر میر ایوب رند سینئر رہنما شاھنواز محمد حسنی عبدالصمد بندیجہ میر علی احمد زھری میر رضا زھری،وحید مراد ٹالانی ، سید رحمن شاہ، بادشاہ خان، قیام خان خلجی ، ریئس نواز علی لاشاری، اعجاز حسین لا شاری، لقمان ترین ، امید علی مری، عبدالنبی رند،رفیع اللہ کاکڑبرشوری ، ولی محمد کاکڑ، علی گل میر جت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ پاکستان سے کرپٹ حمکرانوں کا صفا یا ہو چکا ہے۔ جن لوگوں نے 40سالوں سے ملک کو لوٹ نے والوں کو پاکستانی قوم نے شکت سے دو چار کر دیا ہے۔ ہمیشہ اقتدار میں آنے والے کرپٹ نا اھل حکمران کرسی کی خاطر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر ہمیشہ پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں۔ لیکن اس بار عوام نے بڑے بڑے مگر مچھوں کو گھر روانہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کے تحریک انصاف کی جیت پاکستانی قوم غریب عوام کی جیت ہے۔ بلوچستان سے تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند صوبائی جنرل سیکریٹری قاسم خان سوری میر نصیب اللہ مری، میر خان محمد خان جمالی ، میر عمر خان جمالی، مبین خان خلجی، سردار بابر خان،موسیٰ خیل کی کامیابی بلوچستان کے غریب عوام کی کامیابی ہے۔