لورالائی کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرینگے ، طوراتمانخیل

  • July 30, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 59 Views

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد طور اوتمانخیل نے کہا ہے کہ لورالائی کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ماضی میں ہونیوالے زیادتیوں کا ازالہ کر کے لورالائی کو ایک ماڈل سٹی بنائیں گے ماضی میں حکومت میں شامل قوم پرستوں نے لورالائی کی ترقی وخوشحالی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کے باعث آج وہ عوام میں اپنی اہمیت کھو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملنے والے مختلف وفود سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم پسماندگی کو ختم کرنے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرینگے بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور اقتدار میں آکر صوبے اور خاص کر لورالائی میں ہونیوالی محرومیوں کا ازالہ کرینگے کیونکہ قوم پرستوں نے جس طرح لورالائی کو کھنڈرات میں تبدیل کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔