انتخابات میں 4انجینئرز کی کامیابی خوش آئند ہے ، انجینئر عادل

  • July 30, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 69 Views

کوئٹہ (این این آئی )چیئرمین انجینئرعادل نصیر،وائس چیئرمین انجینئر برکت اللہ ،جنرل سیکرٹری انجینئربشیر احمد آغا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر فضل الرحمن ،فنانس سیکرٹری انجینئر ملک داد محمد ،پریس سیکرٹری انجینئر نوازاحمد نوشیروانی نے نومنتخب ایم پی ایز انجینئر زمرک خان اچکزئی،انجینئر میر اختر حسین لانگو، ایگریکلچرل انجینئر ثناء اللہ بلوچ اور انجینئرمیر یونس عزیز زہری کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں 4انجینئرز کی کامیابی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے انجینئرز اسوقت گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں اور انجینئرز کا سروس اسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے انجینئر بلوچستان اسمبلی کے فلور پر انجینئرز کے مسائل کے حل کیلئے موثر اندازمیں آواز اٹھائیں گے ۔