عوام کی خدمت کیلئے اقتدار کی ضرورت نہیں ، لالا یوسف

  • July 30, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ (پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمالالا یوسف خلجی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں ، خلجی قبائل کے معتبرین اور معززین اور تمام شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے 25جولائی کو ہم پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے اپنے ووٹ کا پیپلزپارٹی کے حق میں استعمال کیا ۔لالا یوسف خلجی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی ہے اورہمارے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے اورانشاء اللہ اقتدارکے بغیر بھی عوام کی خدمت پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔