بچے سے بدفعلی کے مجرم کو تین سال قید اور جرمانے کی سزا

  • July 30, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ(آئی این پی) جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہXجناب نور بخش مینگل نے بچے کے ساتھ بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم عمر خیام کو جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور 45ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق دکاندار ملزم عمر خیام نے تھانہ گوالمنڈی کوئٹہ کے حدود میں دودھ خریدنے کیلئے آنے والے 8سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے چالان عدالت ہذاء میں پیش کیا گزشتہ روز زیر دفعہ 377کے تحت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم عمر خیام کو 3سال قید اور 45ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید 2ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔