بلوچستان سمیت ملک بھر میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا ہے ،میر اسرار زہری

  • July 30, 2018, 11:34 pm
  • National News
  • 137 Views

کوئٹہ( آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے بلوچستان سمیت ملک بھی میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا ہے اے پی سی میں نہیں گئے معلوم تھا کہ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ہار گئی اس میں ہماری اپنی غلطی تھی ہم نے کسی سیکورٹی آفسر سے دوستی نہیں کی تھی اگر ایک بھی سیکورٹی افسر ہمارا دوست ہوتا تو بی این پی عوامی کہیں سے نہ ہارتی آئندہ ہم اپنی دوست بنائیں گے بدقسمتی سے وہ ہمیں دوست نہیں بنانا چاہیئے انہوں نے اس بار بی این پی مینگل اور جمعیت کو اپنا دوست بنایا انہوں نے کہا کہ میں جمعیت کو صرف جمعیت اس لئے کہتا ہوں کہ الیکشن کے موقع پر انہوں نے بلوچ بیلٹ میں اپنے ٹکٹ جمعیت اور ٹھیکیداروں کو ہی تقسیم کئے جمعیت میں ہمیں اسلام اور علماء4 کہیں نظر نہیں آئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کو اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ صرف سلیکشن تھے پاکستانی سیاسی لیڈر شپ کو ان انتخابات میں باہر کر دیا گیا تربت میں قومی اسمبلی کی نشست پر ہمارے امیدوار کے کے بیس ہزار ووٹ تھے لیکن کما مہارت کے ساتھ سینکڑوں ووٹ لینے والے ہمارے مخالف کے ووٹوں کے آگے صفتوں کا اضافہ کرکے اسے بھی ہزاروں میں پہنچا دیا انہوں نے کہا کہ پہلے جمہوریت لنگڑی تھی اب لولی بھی ہوگئی ہے